ایس پی آلوک پریہ درشی نے منگل کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے سنڈیلہ ریلوے اسٹیشن سے اسلحہ اسمگلر گروہ کے سرغنہ اعظم گڑھ باشندہ سوربھ یادو، کیہر یادو، صدام اور گورو مشرا کے علاوہ مدھیہ پردیش باشندہ آکاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار اسمگلروں کے قبض سے 23 پستول اور اتنی ہی تعداد میں میگزین برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں گرفتار ملزموں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں بنائی گئی ان پستولوں کو کرتا سنگھ اپنی ساتھی آکاش کے ذریعہ یو پی میں فروخت کرتا تھا۔ یہ گروہ اترپردیش کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی غیر قانونی ہتھیاروں کی فروخت کرتا تھا۔ گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔