ریاست اترپردیش، دیوی پاٹن ڈویژن کے ضلع شراوستی میں کورونا وائرس سے متأثر ایک بزرگ شخص کی لکھنؤ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آنجہانی بزرگ کے بیٹے میں بھی کورونا کی مثبت رپورٹ پائی گئی ہے۔
بزرگ شخص کو دو دن قبل لکھنئو کے چندن اسپتال سے پی جی آئی منتقل کیا گیا تھا وہیں بزرگ کے ساتھ منتقل کیے گئے دوسرے مریضوں کی بھی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
فیض آباد روڈ لکھنؤ کے چندن اسپتال میں منتقل کیے گئے ضلع شراوستی کے دو مریضوں کی رپورٹ بھی مثبت آنے کے بعد ان دونوں مریضوں کو ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔
معمر شخص کو شدید حالت میں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں اتوار کے روز انکی موت ہوگئی۔
سی ایم او ڈاکٹر نریندر اگروال نے بتایا کہ معمر شخص کا بیٹا بھی کورونا وائرس سے متأثر ہے۔
عمر رسیدہ شخص کی موت کے بعد اس کا جسم پیک کردیا گیا ہے اور ایمبولینس سے شراوستی انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا اور آخری رسومات انتظامیہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔