بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں تین اہم پارٹیز بی جے پی،کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر کے لیے اسمبلی انتخابات بڑے امتحان کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ اتفاق کی بات یہ ہے تینوں پارٹیوں کے ضلع صدر نوجوان ہیں۔ انہیں کم عمری میں ضلع میں پارٹی کی کمان سنبھالنے کا موقع ملا ہے۔ تینوں نوجوان ضلع صدر اپنی اپنی پارٹی کو ضلع کی چھ نشستیں دلانے کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کامیابی کا سہرا کس کے سر بندھتا ہے۔ Tough Competition Between Different Political Parties in Barabanki
بی جے پی کے ضلع صدر ششانک کشمیش کی اگر بات کی جائے تو بی جے نے نے انہیں چھ ماہ قبل ہی پارٹی کے ضلع صدر کے طورپر منتخب کیا ہے۔ ششانک ضلع میں بی جے پی کے اب تک کے سب سے نوجوان امیدوار ہیں۔ چھ ماہ سے وہ مسلسل محنت کر رہے ہیں. ان کا خواب اور ہدف یہی ہے کہ ضلع کی تمام چھ نشستوں پر بی جے پی کی فتح ہو۔ اس کے لئے انہوں نے دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو بی جے پی میں شامل کراکر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے ۔
سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز کی اگر بات کی جائے تو وہ سماجوادی پارٹی کے سب سے کم عمر کے صدر ہیں۔ وہ سماجوادی پارٹی کے پہلے ضلع صدر مولانا معراج کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے ہی ضلع صدر رہتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے ضلع کی6 نشست فتح کرنے میں کامیاب ہوئی تھی. حافظ ایاز کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کو جیت دلاسکیں۔
مزید پڑھیں:
وہیں کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن بھی نوجوان ہیں۔ پرینکا گاندھی نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے دو برس قبل ضلع صدر بنایا تھا. پرینکا گاندھی کی ہدایت پر وہ گزشتہ دو برسوں سے مسلسل سرگرم ہیں. ان کی ہی قیادت میں ضلع میں کانگریس نظر سی آئی ہے. ان کے سامنے چیلینجیز تو بہت ہیں، لیکن وہ بھی چھ کی چھ نشست فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں.