کسان یونین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو کسان اپنا دھان یہاں لاکر رکھ دیں گے اور وہ بھی احتجاج کریں گے۔
بھارتیہ کسان یونین ٹکیت گٹ کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے دھان خرید کے لیے معقول انتظام نہیں کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے چھوٹے کسان دھان خرید مراکز تک نہیں پہونچ پا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مراکز پر حکومت کی طے قیمت سے کم کی قیمت پر دھان خریدا جا رہا ہے۔
کسان یونین کا مطالبہ ہے کہ پنچایت سطح پر دھان خرید مرکز کھولے جائیں تاکہ کسانوں کو آسانی ہو سکے۔ کسانوں نے اس مسئلہ کے علاوہ آوارہ جانوروں پر قابو پانے، بجلی اور پانی سمیت 21 نکاتی عوامی مسائل کا میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو دیا ہے۔