رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور کے گاؤں دڑھیال میں واقع مندر میں ماتھا ٹیکنے جا رہے وزیر مملکت سردار بلدیو سنگھ اولکھ کو کسانوں نے سیاہ پرچم دکھائے، جس کے بعد انہیں مندر جانے سے پہلے ہی واپس لوٹنا پڑا۔
یوگی حکومت کے وزیر اور رامپور کی تحصیل بلاسپور کے ممبر اسمبلی بلدیو سنگھ اولکھ کو کسانوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، کسانوں نے وزیر مملکت کو سیاہ پرچم دکھاتے ہوئے 'مردہ باد اور ہائے ہائے' کے نعرے لگائے۔ دوسری جانب کسانوں کا غصہ بڑھتا دیکھ کر پولیس کے ہاتھ پاؤں پھولنے لگے۔ حالانکہ پولیس نے جلد ہی وزیر مملکت کو مزکورہ مقام سے روانہ کرکے راحت کی سانس لی۔
دراصل ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ گاؤں دڑھیال میں واقع مندر بھگت جی کی کٹیا پر ماتھا ٹیکنے کے لئے گئے تھے۔ گاڑی کے سائرن اور وزیر مملکت کے دڑھیال آنے کی خبر سن کر کسان چند منٹ میں وزیر موصوف سیاہ پرچم دکھانے کے لئے جمع ہو گئے اور دڑھیال سے واپس لوٹنے کی آواز بلند کرنے لگے۔ وزیر مملکت کو کسانوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: رامپور: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے پروگرام میں حادثہ
رائے پور: ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ، 6 سی آر پی ایف جوان زخمی
اس دوران مشتعل کسانوں نے یوگی کے وزیر کو سیاہ پرچم دکھاتے ہوئے ان کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران وزیر مملکت ایک مرتبہ گاڑی سے باہر کسانوں سے کچھ کہنے کے لئے نکلے حالانکہ کسانوں کی سخت مخالفت کی وجہ سے وہ کچھ کہے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ گئے۔