عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ شاعر پاپولر میرٹھی آج ریاست اترپردیش کے شہر رامپور پہنچے جہاں انہوں نے رامپور میں جاری قومی سطح کے ہنر ہاٹ میں کل ہند مشاعرہ اور کوی سمیلن میں اپنے تازہ اشعار پڑھے۔ اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کئی اہم باتوں کا تذکرہ کیا۔
رامپور میں جاری ہنر ہاٹ میں آج کل ہند مشاعرہ اور کوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کئی نامور شعراء، شاعرات اور کویوں نے شرکت کرکے شعر و سخن کا سماع باندھا۔ ان ہی نامور شعراء کرام میں ایک نام عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ شاعر پاپولر میرٹھی کا بھی ہیں، جنہوں آج رامپور پہنچ کر اپنی شاعری سے سامعین کو خوب محضوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف نغمہ نگار شکیل اعظمی سے خصوصی گفتگو
اس موقع پر پاپولر میرٹھی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے ایک لمبے لاک ڈاؤن کے بعد اب وہ قومی سطح کے مشاعرہ میں ادبی سرزمین رامپور پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت کی کوریج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل دیکھ رہا ہوں کہ آپ ادبی محفل کی بہتر طریقہ سے کوریج کر رہے ہیں۔ میں اس کے لئے ای ٹی وی بھارت کو مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اردو حلقہ کے لئے یہ ایک اچھی کوشش ہے۔