ETV Bharat / city

ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں: مفتی رضوان - eid ul adha news in urdu

بارہ بنکی جامع مسجد کے پیش امام مفتی رضوان کے ساتھ عید الاضحی کے مسائل پر خصوصی بات چیت۔

exclusive interview with mufti rizwan on eid ul adha

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 5:31 PM IST

مفتی رضوان احمد نے بتایا کہ گناہوں سے تلافی کے لیے یہ ماہ اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا ہے کہ اس ماہ میں ایک روز کی عبادت ایک برس کے برابر ہے۔ رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے برابر ہے اس ماہ کے شروعاتی 10 دنوں کے روزے بھی ایک برس کے روزے کے برابر ہیں۔'

ویڈیو

مزید پڑھیں: قربانی پر مہاراشٹر حکومت کا سوتیلا برتاؤ؟

انہوں نے بتایا کہ 9 ذالحجہ کے روزے سے ایک برس آئندہ اور گزرے برس کے تمام گناہ معاف ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام میں قربانی کا سلسلہ حضرت عادم کے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قربانی ہمارے رسول حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے اور قربانی دینے والے کو جانور کے ہر بال پر ایک نیکی ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا یہ ایسا ماہ ہے جس میں اللہ دعائیں قبول فرماتا ہے۔ اس لیے خوب دعا کریں اپنوں کے لیے اور دنیا میں امن و چین اور اس وباء کے خاتمے کے لئے بھی۔'

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق اس دور میں عید الضحی کے فرائض انجام دینے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے۔ ہمیں قربانی کی پوری کوشش کرنی چاہیے لیکن اگر اس کے باوجود بھی ممکن نہیں ہوتا ہے تو وہ رقم صدقے کے طور پر دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ممنوعہ جانوروں پر قربانی کو غلط قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں اس کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.