ETV Bharat / city

ملائم سنگھ یادو لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں داخل

author img

By

Published : May 7, 2020, 11:58 PM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کو پیٹ کی تکلیف کے باعث دارالحکومت لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب ان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ex up chief minister mulayam singh yadav is admitted in medanta hospital lucknow uttar pradesh
اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کو پچھلے 5 دن سے پیٹ کی تکلیف تھی جس کے بعد انہیں آج دارالحکومت لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق، اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ لیکن پھر بھی مشاہدے میں رکھا گیا ہے۔

میدانتا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر میڈیسن ڈاکٹر راکیش کپور نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کو پچھلے 5 دن سے پیٹ میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ان کی بڑی آنت میں کافی فیشیز جمع ہوا تھا، جس کی وجہ سے انہیں پیٹ کا مسئلہ درپیش آیا، جسے اینیما اور کالونوسکوپی کے ذریعہ فیشیز کو ہٹایا گیا۔ جس کے بعد اب انہیں کافی آرام ہے۔ جس کے بعد اب وہ کھانا پینا بھی کھا پی رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ابھی انہیں مشاہدے میں رکھا گیا ہے۔ انہیں کل تک ڈشچارج کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.