ETV Bharat / city

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار شکیل اعظمی کے ساتھ خصوصی گفتگو

فلمی دنیا کے معروف نغمہ نگار و اردو کے ممتاز شاعر شکیل اعظمی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں معروف نقاد ادیب و شاعر شمش الرحمٰن فاروقی کی حیات و خدمات کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے فروغ اور اس کی بقا، اردو زبان کے لیے اپنی خدمات کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی۔

شکیل اعظمی کےساتھ خصوصی گفتگو
شکیل اعظمی کےساتھ خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 4:21 PM IST

بالی ووڈ کے معروف شاعر و نغمہ نگار شکیل اعظمی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ اجود قاسمی نے گذشتہ دنوں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے اردو اد کی مایہ ناز شخصیت وممتاز نقاد شمش الرحمٰن فارقی کی ادبی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

بالی ووڈ معروف نغمہ نگار شکیل اعظمی کے ساتھ خصوصی گفتگو

خصوصی گفتگو میں شکیل اعظمی نے کہا کہ' شمس الرحمن فاروقی اردو ادب کی ایک عظیم شخصیت تھی اور ان کے عظیم ہونے کے کئی حوالے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' شمس الرحمٰن فاروقی 'شب خون' جیسے ادبی رسالے کے مدیر بھی تھے اور ساتھ ساتھ وہ افسانہ نگار، ناول نگار، شاعر، اور ایک بڑے نقاد بھی تھے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ شمس الرحمن فاروقی کا تعلق اعظم گڑھ سے تھا حالانکہ وہ اپنی عمر طبعی کو پہونچ چکے تھے ان کے چلے جانا کا افسوس ہمیں ہی بلکہ پوری اردو دنیا کو ہے، انکے چلے جانے سے یقیناً اردو ادب میں ایک ایسا خلاء پیدا ہواہے جو کبھی پر نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ' میری اب تک سات کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں، پہلی کتاب 1996 میں شائع ہوئی اور میری ساتویں کتاب جو رواں برس منظرعام پر 'بنواس' کے نام سے آئی ہے جو ادبی حلقوں میں کافی مقبول ہوئی ہے۔

شکیل اعظمی نے کہا کہ' مشاعرے اردو کے فروغ کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے، مگر جس مشاعرے میں اردو کو فروغ دینے کے بجائے سیاست ہو رہی ہو تو ایسے مشاعروں سے میرا کوئی تعلق نہیں اور ایسے پروگراموں کا میں بائیکاٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ' کسی بھی زبان کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں ہے، یہ بات بھی صحیح ہے کہ اردو زبان کو جو مقام ملنا چاہیے تھا وہ حاصل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ' جو اردو کا دم بھرنے والے لوگ تھے اردو کی تنزلی میں ان کا بھی رول ہے، کیونکہ ان کے بچے آج انگلش میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ایسا اس لئے ہے کہ زبان ضرورت نہیں ذریعہ ہے زبان کسی فرقے کی نہیں ہوتی جو زبان بولتا ہے زبان اس کی ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: معروف نغمہ نگار شکیل اعظمی سے خصوصی گفتگو

آپ کو بتا دیں کہ شکیل اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور سے ہے اب تک ان کے سات شعری مجموعہ منظر عام پر آچکے ہیں،چالیس فلموں کے لئے وہ نغمہ لکھ چکے ہیں علاوہ ازیں وہ ایک اچھے شاعروں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.