ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پولیس تصادم میں فرار سمگلر گرفتار - سمگلر گرفتار

بارہ بنکی میں پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران فرار سمگلر کو ایک دن کے اندر ہی گرفتار کر کے مارفین اور نقد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

فرار سمگلر کو ایک دن کے اندر ہی گرفتار کرکے مارفین اور نقد برآمد کی

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 7:41 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی میں آج پولیس تصادم میں فرار سمگلر کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے درمیان ہی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے 300 گرام مارفین اور 70 ہزار روپے نقد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس تصادم میں فرار سمگلر گرفتار

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص جھارکھنڈ سے منشیات کا کچا مال لاتا تھا اور اسے مارفین میں تبدیل کرکے دہلی تک سپلائی کرتا تھا۔

بدھ کو اے ایس پی ساؤتھ منوج کمار پانڈے نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بدھ کو تصادم میں فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس کی اس ٹیم کو 24 گھنٹوں کے درمیان کامیابی ہاتھ لگی اور اس ٹیم نے فرار ملزم کو زیدپور قصبے میں بائی پاس تراہے کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔

فرار سمگلر کو ایک دن کے اندر ہی گرفتار کرکے مارفین اور نقد برآمد کی
فرار سمگلر کو ایک دن کے اندر ہی گرفتار کرکے مارفین اور نقد برآمد کی

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی مکمل تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 300 گرام مارفین اور 70 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ شتروگھن نام کا شخص جھارکھنڈ سے مال لاکر ریاست کے متعدد اضلاع سمیت دہلی تک سپلائی کرتا تھا۔

اخلاق نے اعتراف کیا کہ منگل کی صبح وہ شتروگھن کے ساتھ مال لیکر آ رہا تھا تو اس وقت پولیس نے اسے روکا تھا، جس کے بعد اس نے اور شتروہن نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، تاہم وہ اس طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.