ETV Bharat / city

بہرائچ: سیلاب میں ڈوبنے سے آٹھ افراد ہلاک

بہرائچ میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مختلف مقامات پر گھاگھرا ندی میں ڈوبنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور سیکڑوں دیہات سیلاب سے متاثر ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجنوں مکانات اور سرکاری عمارتیں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ امدادی کاموں کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم تعینات ہے۔

Eight people died due to flood in Bahraich
بہرائچ: سیلاب میں ڈوبنے سے آٹھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 3:46 PM IST

گرجاپوری، شاردا ، گوپیا بیراجوں سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے بہرائچ میں گھاگرا ندی کے آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ گھاگرا کی سطح آب میں اضافے کے باعث مہسی ، قیصر گنج اور مہی پوروا کے تقریبا 200 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔

بیراجوں سے قریب ساڑھے تین لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی وجہ سے گھاگرا نے ساحلی گاؤں میں تباہی مچا دی ہے۔ آٹھ افراد مختلف مقامات پر سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ درجنوں مکانات سیلاب میں آگئے ہیں۔ سینکڑوں بیگھا اراضی سیلاب کے پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ این ڈی آر ایف نے متاثرہ علاقے کے میں امدادی کاموں کے لیے ٹیم تعینات کر دی ہے۔

ghagra river
گھگرا ندی

ایس ڈی ایم مہسی ایس این ترپاٹھی نے بتایا کہ بونڈی تھانہ علاقے کے بونڈی گاوں کے مجرا شکولپوروا میں سیلاب کے پانی میں پرمیش (16) ولد گردھاری کا پاؤں پھسل گیا، جب وہ جانوروں کو پانی پلا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشی علی ولد شبیر جو سمدا کے رہائشی ہیں، سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ تیز دھاروں کی وجہ سے ان کا پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے بتایا کہ شکلن پروا میں ایک بچی کی ڈوب کر موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.