ملک کی حفاظت کے خاطر اپنی جان کی بازی لگا دینے والے فوجیوں کی اور ان کے خاندان کی تمام پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ہردوئی کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے انجام دیی۔
میٹنگ کے درمیان تمام طرح کے الزامات افسروں پر لگائے گئے جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس کے لیے ایک کمیٹی مقرر کر معاملے کی تفتیش کرانے کی بات کہی ہے اور ایک ہفتے کے اندر کاروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔
میٹنگ کے دوران فوجیوں کے خاندان والوں نے تمام طرح کے الزامات بھی لگائے ہیں جس میں سینک کلیان دفتر میں کرپشن کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے ایک کمیٹی مقرر کی ہے یہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر ایک رپورٹ ڈی ایم کو سونپے گی اور اس میں جو بھی گنہگار پایا جائے گا اس پر کاروائی کی جائے گی۔
ڈی ایم پلکیت کھرے نے فوجیوں کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں موبائل کینٹین کا تحفہ دیے جانے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہردوئ کے قریب ضلع شاہجہاں پور لکھنؤ میں فوجیوں کے لیے کینٹین ہے لیکن ہردوئی میں فوجیوں کے لیے کوئی کینٹین نہیں ہے جس سے فوجیوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے چونکہ کینٹین حکومت کی طرف سے ہی مہیا کرائی جاسکتی ہے لیکن موبائل کینٹین کے لیے ڈی ایم کے کی طرف سے کوشش کیے جانے پر یہ تحفہ ضرور ضلع کو مل سکتا ہے۔
اس کینٹین کے تحفے کے علاوہ ڈی ایم پلکیت کھرے نے فوجیوں کے علاج کے لیے ہر مہینے اوپی ڈی کرانے کے لیے لکھنؤ سے ایک وین منگائے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔