ریاست اتر پردیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 72 اضلاع میں اب تک 3520 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 79 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔
اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ریاست میں میں آج 58 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تفاصیل:
آگرہ میں سب سے زیادہ 764
کانپور نگر میں 301
دارالحکومت لکھنؤ میں 250
سہارنپور میں 204
نوئیڈا میں 224
میرٹھ میں 243
فیروزآباد میں 193
مراد آباد میں 126
غازی آباد میں 141
وارانسی میں 84
بلند شہر میں 74
اب تک 1655 مریض صحت یاب ہوکر گھر روانہ کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 326
غازی آباد سے 75
نوئیڈا سے 135
میرٹھ سے 65
وارانسی سے 22
دارالحکومت لکھنؤ سے 196
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی کئی افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 79 اموات درج کی جا چکی ہیں۔
کرونا ٹیسٹ کے لیے اب تک کل 130893 نمونے لیے گئے ہیں، جن میں 127373 کی رپورٹ منفی ثابت ہوئی ہے۔
دوسری ریاستوں سے اتر پردیش میں چار دنوں کے دوران چار لاکھ مزدور آئے ہیں جبکہ ٹرین کے ذریعے 220640 افراد کو لایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیدل یا سائیکل سے سفر نہ کریں۔
اتر پردیش کے 42 ریلوے اسٹیشن پر ٹرین آئیں گی۔ گورکھپور میں سب سے زیادہ 28 ٹرینیں آئی ہیں جو کہ پورے ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔