ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مستحقین کو راشن تقسیم

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 6:06 PM IST

ریاست کے تمام اضلاع کی طرح بارہ بنکی میں بھی جمعرات کے روز پردھان منتری غریب کلیان ان اسکیم کے تحت 'ان مہوتسو' جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع ضلع کی تمام سرکاری راشن کی دوکانوں پر ٹیلی ویزن لگاکر وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب تمام مستفدین کو سنایا گیا۔ بعد میں ایک خاص تھیلے میں تمام مستفدین کو 5 کلو فی یونٹ کے حساب سے راشن تقسیم کیا گیا۔

distribution of ration PMGKY beneficiaries in barabanki
پی ایم جی کے وائی کے تحت مستحقین کو راشن تقسیم

بارہ بنکی کے گاندھی آشرم میں واقع سرکاری راشن کی دوکان پر ان مہوتسو کے لئے خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع کے وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے خطاب کے بعد ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان نے 5 مستحق افراد کو راشن کا جھولا تقسیم کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دور میں پریشان عوام کی ریاستی اور مرکزی حکومت ہر قسم سے مدد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی وجہ سے بھوکا نہ سوئے۔ اسلئے وزیراعظم غریب بہبود اسکیم کے تحت نومبر تک مفت راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مظفرنگر: پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت راشن تقسیم کیا گیا

اپوزیشن کے الزامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے مخالفت کرنا ہے اور حکومت کا کام ہے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے اور وہ کام ہم بخوبی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.