فیروز آباد میں وائرل بخار اور ڈینگو سے مرنے والوں کی تعداد 60 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 30 اگست کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود فیروز آباد آئے تھے۔ انہوں نے میڈیکل کالج میں داخل مریضوں سے بات کی اور زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لیے سوداما نگر گئے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ میڈیکل کالج میں مین پاور بڑھائی جائے۔ علاج میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور سی ایم او سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
حکومت کی تمام کوششوں کے بعد بھی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ روزانہ 50 مریض سامنے آرہے ہیں۔ میڈیکل کالج میں بیڈز بھی ان کی بھرتی کے لیے کم پڑ گئے ہیں۔ میڈیکل کالج کے وارڈ میں 100 مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ہے لیکن یہاں 300 سے زائد مریض داخل ہیں۔ اس کے بعد بھی یہاں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ لہٰذا بستروں کی کمی کے پیش نظر اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بعد اس میڈیکل کالج میں 100 بستروں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کانپور: ڈینگی بخار کے سبب ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اے کے سنگھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالج میں 15 سے 20 ڈاکٹروں کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بستروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔