لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو ایک بار پھر اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم پر سوال کھڑا کیا اور کہا جو لوگ اقتدار میں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ''چھل سے بل نہیں ملتا ہے'' Akhilesh Yadav criticized the BJP۔
اکھلیش بیلٹ پیپر میں سماج وادی پارٹی کو ملے ووٹوں کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی کے لئے ووٹ کرنے والے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ''پوسٹل بیلٹ پیر میں ایس پی۔ اتحاد کو ملے 51.5 فیصدی ووٹ و اس کے حساب سے ایس پی اتحاد کو 304 سیٹوں پر جیت ہوئی جو الیکشن کا سچ بیان کر رہی ہے''۔
انہوں نے آگے مزید لکھا ''پوسٹل بیلٹ ڈالنے والے ہر اس سچے سرکاری ملازم، ٹیچر اور ووٹر کا شکریہ جس نے پوری ایمانداری سے ہمیں ووٹ دیا۔ برسراقتدار یاد رکھیں چھل سے بل نہیں ملتا'۔
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ یوپی میں حکومت سازی کا دعوی کرنے والی سماج وادی پارٹی اتحاد کو 10مارچ کو آئے یوپی اسمبلی انتخابات میں 403میں سے 125سیٹیں ملی ہیں۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحاد کو 273سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔
یو این آئی