اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے شریرا علاقے کے سیگراہا گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیگرہا گاؤں کے ہیرا لال پال کا بیٹا ستیم اپنے ساتھی انکش اور ابھے کے ساتھ گاؤں کے باہر گئے ہوئے تھے کہ اچانک بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے تینوں اس کی زد میں آگئے۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا سے کلندی کنج کا راستہ کھلنے کے بعد پھر بند
ستیم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، انکش اور ابھے کو نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔