ETV Bharat / city

پرتاپ گڑھ: تیزاب حملے سے دلت جوڑا زخمی - urdu news

شدید جھلسی حالت میں دونوں کو علاج کے لیئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا۔

dalit couple injured
dalit couple injured
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 2:02 PM IST

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے بھوگا پور گاؤں میں گزشتہ منگل و بدھ کی شب جھوپڑی میں سو رہے دلت جوڑے پر نامعلوم لوگوں نے تیزاب پھینک دیا، جس کے سبب دونوں شدید طور سے جھلس گئے ،جبکہ پاس میں سو رہے بچے محفوظ رہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی دنیش دیویدی نے بتایا کہ تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے بھوگا پور گاؤں واقع پولٹری فارم کے نزدیک جھوپڑی میں گزشتہ شب امرجیت کوری 45 مع اہلیہ رنّوں 42 اور بیٹا شیوم 12 و بیٹی سنجنہ 7 کے ساتھ سو رہا تھا کہ کسی نے تیزاب پھینک دیا، جس میں امرجیت سمیت دونوں میاں بیوی شدید طور سے جھلس گئے جبکہ دونوں بچے بال بال بچ گئے۔

شدید جھلسی حالت میں دونوں کو علاج کے لیئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا۔ وہیں پولیس موقع واردات پر پہونچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.