اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں جمعرات کی رات پولیس اور غیر سماجی عناصر کے بیچ مڈبھیڑ کا واقعہ پیش آیا۔
کراس فائرنگ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا،جبکہ اس کا ایک اور ساتھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہا، لٹیروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں ایک پولیس کانسٹیبل راہل ورما بھی زخمی ہوئے ہیں، گرفتار شاطر لٹیرے سنجے چورسیا کے خلاف ہردوئی اور مختلف ضلعوں میں لوٹ کے کئی مقدمے درج ہیں۔
پولیس ٹیم نے اس کی موجودگی کی خبر کے فوری بعد علاقہ کی گھیرا بندی کی، اور اس کاروائی کو انجام دیا۔ پولیس نے زخمی بدماش کے قبضہ سے ایک تمنچا ایک کارتوس اور ایک بائیک برآمد کی۔
زخمی بدمعاش اور پولیس کانسٹیبل کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال داخل کیا گیا۔