ETV Bharat / city

کووڈ19: یو پی میں کورونا وائرس کے 5776نئے معاملے - متاثرہ افراد کی تعداد

ریاست اتر پردیش میں 5776نئے مثبت معامالات کی تصدیق کے ساتھ ہی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 247101ہو گئی ہے۔

کووڈ19: یو پی میں کورونا وائرس کے 5776نئے معاملے

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 8:01 PM IST

ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 5776مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 247101ہوگئی جبکہ ٹیسٹنگ میں صوبے نے 60لاکھ کے ہندسے کو عبور کرکے نئے سنگ میل کو قائم کیا ہے۔ وہیں 75نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3691ہوگئی ہے۔

اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے کہا کہ ریاست میں اس وقت ایکٹیو مریضوں کی تعداد 57598 ہے جبکہ آج شفایاب ہونے والے 4448مریضوں کو ملا کر ریاست میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 185812 ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو 136803نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ہیلتھ افسر نے بتایا کہ 29588پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں جو کہ مجموعی ایکٹیو مریضوں کی نصف تعداد ہے۔ ابھی تک 111453مریض ہوم آئیسولیٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 81865مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 2558مریض پرائیویٹ اسپتال،255سیمی پیڈا ہوٹل اور بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کے معاملے 38 لاکھ سے متجاوز

پرساد نے لاک ڈاؤن کے دوران محروم رہ جانے والے بچوں کو ٹیکہ لگوانے کی عوام سے اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریکارڈ ہے کہ بہت سارے بچے ایسے ہیں جن کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیکے نہیں لگ سکے ہیں۔یہ کافی ضروری ہے کہ بچوں کو متعینہ وقت کے اندر ٹیکے لگائے جائیں۔تاکہ انہیں متعدد بیماریوں سے دور رکھا جاسکے اور ان کی بہتر نشوونما ہوسکے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 38لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں تیس لاکھ کے قریب صحت یاب ہو چکے ہیں، وہیں اس وبائی مرض سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 67ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اوڈیشہ میں کورونا کے 3631 مثبت معاملات کی تصدیق

عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19 کی وجہ سے موت کے 70 فیصد معاملے ملک کی پانچ ریاستوں: مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے ہیں۔ ان میں سے دہلی اور کرناٹک ایسی ریاستیں ہیں جہاں ہفتہ وار بنیاد پر ہر روز اوسطاً موت کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ (62لاکھ) اور برازیل (40لاکھ) کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.