ضلع کے میڈیکل کالج کے آئیسلوشن وارڈ میں زیر علاج کرونا کے مشتبہ نوجوان کی ہلاکت سے تشویش پائی جا رہی ہے، اس نوجوان کا نمونہ جمعہ کو ٹیسٹ کے لیے لکھنو بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ آنی باقی ہے۔
نوجوان تھانہ جیتی پورکے علاقے کا باشندہ ہے، اور وہ کسی دوسری ریاست میں میں کام کرتا تھا، حال ہی میں نوجوان اپنے گھر واپس آیا تھا جس کے بعد سے ہی نوجوان کے ساتھ ساتھ اس کا اہل خانہ شدید بخار میں مبتلا تھے۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل کے مطابق نوجوان میں کورونا کی علامات تھیں اور رات نو بجے کے قریب کالج کے آئیسلوشن وارڈ میں اس کی موت ہوگئی، اس کی موت کی خبر نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ میں تشیوش پائی جا رہی ہے، پولیس انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار میڈیکل کالج میں موجود ہیں۔