اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یو پی میں سب سے زیادہ معاملے آگرہ میں ہیں لیکن جلد ہی لکھنؤ کورونا کا مرکز بن سکتا ہے۔
پہلے جہاں کووڈ 19 کے کیس بہت کم تھے لیکن اب اچانک سے تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہر کا صدر علاقہ یو پی کا سب سے بڑا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے، جہاں 89 لوگ مثبت پائے گئے ہیں۔ دیکھا جائے تو صرف صدر کی تعداد کئ اضلاع سے زیادہ ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ آٹھ اضلاع میں اب کوئی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔ لکھنؤ کا لوک بندھو ہسپتال جلد ہی کووڈ ہسپتال بنایا جائے گا۔ صوبے میں آج تک کل 129 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اگر فیصد کی بات کریں تو مرد 78 فیصد ہیں اور خواتین 22 فیصد۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ جن اسٹیٹ میڈیکل کالجوں میں کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی سہولت نہیں ہے، وہاں ٹیسٹنگ لیب شروع کیا جائے گا۔
آج کی میٹنگ میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کٹ پہنے ہوئے ڈور اسٹیپ ڈلیوری کرنے والوں کی بھی جانچ ہوگی کیوں کہ اس طرح کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ حلانکہ آج اترپردیش کے کئی اضلاع کو جہاں پر کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد بہت کم ہے، وہاں کچھ شرائط کے ساتھ چھوٹ دی گئی ہے۔