ETV Bharat / city

Barabanki Mosque Demolition: ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کا کیس - Barabanki news

اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو منہدم کیے جانے کے معاملے میں، اس وقت کے ایس ڈی ایم اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر کی گئی ہے۔

بارہ بنکی مسجد انہدام کے ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی عرضی

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 5:43 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں بارہ بنکی کی غریب نواز مسجد کو منہدم کرنے کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف 2 جون کو توہین عدالت کی عرضی داخل کی ہے۔ کنٹمٹ آف کورٹ کی یہ اپیل سماجی کارکن سید فاروق کی جانب سے دائر کی گئی۔

سید فاروق، ہائیکورٹ میں اپنا موقف خود ہی رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں اس وقت کے ایس ڈی ایم دیویانش پٹیل، سی او رام سنہیگھاٹ اور تحصیلدار کو پارٹی بنایا گیا۔ عدالت کی جانب سے بہت جلد معاملہ کی سماعت کے لیے تاریخ طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کی خواجہ غریب نواز مسجد کو گذشتہ ماہ انتظامیہ کی جانب سے مسمار کر دیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ انتظامیہ نے یہ کارروائی ایک طرفہ طور پر کی تھی۔

جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے کووڈ-19 کے پیش نظر واضح طور پر حکم دیا تھا کہ 31 مئی تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔ اسی بنیاد پر عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی عرضی داخل کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.