ETV Bharat / city

جونپور: کانگریس کارکنان نے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عہد کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 5:41 PM IST

ضلع کانگریس کی نشست میں کئی افراد کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔

Congress workers
Congress workers

ریاست اتر پردیش کے جونپور میں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری مقصود خان کی موجودگی میں تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مقصود خان نے کہا کہ ہم کانگریس پارٹی کے نظریات کو فروغ دینے کےلئے جمع ہوئے ہیں۔ ملکی سالمیت اور جمہوریت کی بحالی کے لئے کانگریس کے نظریے کا فروغ بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔

نشست میں مختلف علاقوں سے پہنچے عہدیداروں نے تنظیم کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کی۔

ضلع تنظیم کے نائب صدر سریندر سنگھ بابا نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ کسی بھی تنظیم کو طاقتور بنانے کے لئے باہمی بات چیت بہت ضروری ہے، باہمی رابطے کی کمی تنظیم کو مضبوط نہیں ہونے دیتی ہے۔

ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں نے کارکنوں سے متحد ہوکر تنظیم کو بڑھانے کے لئے کہا اور ساتھ ہی ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کی بات بھی کہی۔ بعد ازاں سنجے کمار، ستندر کمار، دلشاد حسین، گڈو، لاڈلے، اختر حسین وغیرہ نے کانگریس پارٹی کی رکنیت لی۔

اس موقع پر راکیش اپادھیائے، محمود انصاری، ڈاکٹر پربھات وکرم، نندلال گوتم، دھرمیندر نشاد، اشوک ساہو، نیلم ساہو، اعظم زیدی، وکاس استھانہ، اندرمنی دوبے، پنکج سونکر، ششانک رائے، شیکھر دویدی، شاہنواز خان، نیرج رائے، وشال سنگھ حکم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.