ETV Bharat / city

بارہ بنکی: اجے کمار للو کی رہائی کے لیے کانگریس کا سیوا ستیہ گرہ ہفتہ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاستی صدر اجے کمار للو کی گرفتار کے خلاف ریاست کے تمام اضلاع میں سیوا ستیہ گرہ ہفتہ کا آغاز کیا ہے۔

congress started service satyagraha to release state president Ajay Kumar Lallu

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 4:56 PM IST

خیال رہے کہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کو یو پی پولیس نے 20 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ اجے کمار للو پرینکا گاندھی کی پہل پر مزدوروں کے لیے شروع کی گئی بسز کو یو پی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران اترپردیش پولیس نے اجے کمار للو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ کانگریس یو گی حکومت سے اجے کمار للو کی رہائی کا پر زور مطالبہ کر رہی ہے۔

ویڈیو

اجے کمار للو کی گرفتاری کے بعد سے کانگریس کارکنان مسلسل متحرک ہیں۔ میمورنڈم، پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر ڈائیلاگ تمام طریقوں سے للو کی گرفتاری کی مخالفت ہوئی اور ان کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اب سیوا ستیہ گرہ سپتاہ ( خدمت خلق کے موضوع پر ستیہ گرہ ہفتہ) چلایا جا رہا ہے۔ جس کے تحے غریب افراد کو ایک وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے۔ لیکن اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

قابل غور ہو کہ کانگریس نے سیوا ستیہ گرہ کے تحت شہر میں 12 ہزار افراد تک کھانا مہیا کرا چکی ہے۔ مزید 12 جون تک بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں اجئے کمار للو مہا رسوئی جاری رہے گی۔

کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں خدمت خلق کے کام کے لیے جتنا روکا جائے گا، وہ اتنی خدمت خلق کا کام کریں گے۔ کانگریس للو کی رہائی کے لیے گذشتہ 20 روز سے مسلسل متحرک ہے۔ لیکن سیوا ستیہ گرہ کے ذریعہ وہ کس طرح سے حکومت پر دباؤ بناکر للو کی رہائی کرا پائے گی یہ بڑا سوال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.