کانگریس کارکنان، ضلع صدر محمد محسن کی قیادت میں کلکٹریٹ پہنچے۔ یہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے حکومت کے خلاف مزید نعرے بازی کی۔ ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ یہ غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ کانگریس پارٹی امتحانات منسوخ کرانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی یہ منشا بالکل نہیں ہے۔ کانگریس یہ نہیں چاہتی کہ سیشن صفر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں اگر یہ امتحانات ہوتے ہیں تو طلبا کو مزید پریشانیاں ہوں گی۔ وہ کیسے پہنچیں گے، کہاں رکیں گے۔ اس لیے ان امتحانات کو کچھ وقفے کے لیے ملتوی کر دینا چاہئے۔ ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ اگر کچھ وقفے کے لیے امتحانات ملتوی کیے جاتے ہیں تو پڑھائی کو سیشن میں پورا کرایا جا سکتا ہے۔