ETV Bharat / city

یوریا کھاد کی قلت اور اضافی قیمتوں پر کانگریس پارٹی کارکنان کا دھرنا - ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کارکنان نے یوریا کھاد کی قلت اور اضافی قیمتوں کے باعث حکومت کے خلاف احتجاج کر کے میمورنڈم دیا۔

یوریا کھاد کی قلت اور اضافی قیمتوں پر کانگریس پارٹی کارکنان کا دھرنا

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 3:48 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوریا کھاد کی قلت اور کالابازاری پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا دےکر گورنر کو میمورنڈم دیا۔ کانگریس پارٹی کارکنان نے انتباہ دیا ہے کہ اگر یوریا فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو کانگریس پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

یوریا کھاد کی قلت اور اضافی قیمتوں پر کانگریس پارٹی کارکنان کا دھرنا

کانگریس پارٹی ضلع صدر محمد محسن کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا دیا اس دوران انہوں نے یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ' کانگریس اس مسئلے کو سیاسی نہیں بنا رہی ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ کسانوں کے مسئلے پر بھی اعداد و شمار کی بازی گری کی جا رہی ہے۔

انہوں کہا کہ اگر یوریا کھاد دستیاب ہے تو کسانوں تک یہ کیوں نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ وہیں کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ' یوریا کی دستیابی کا مسئلہ صرف ضلع میں ہی نہیں ہے بلکہ پوری ریاست میں یہ پریشانی بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو یوریا کھاد مہنگی قیمتوں پر دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

آسام، بہار اوراترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوگئی

وہیں سابق رکن اسمبلی راج لکشمی ورما نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو اس وقت 50 فیصد سبسڈی کے ساتھ یوریہ کھاد مہیا کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.