ETV Bharat / city

رامپور: گانگریسی رہنما کی رہائی کے لیے احتجاج

اترپردیش میں گانگریس صدر اجئے کمار للو کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اسی قسم کا ایک احتجاجی مظاہرہ ضلع رامپور میں کانگریس کے شہری صدر مامون شاہ خاں کی رہائش گاہ پر ہوا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے کانگریسی کارکنان نے جہاں اپنے رہنما کی رہائی کی مانگ کی۔ وہیں انہوں نے بے روزگار مزدوروں کو حکومتی امداد کا مطالبہ کیا۔

رامپور: گانگریس صدرکی رہائی کے لیے مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 10:21 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:08 PM IST

ریاست اترپردیش میں ایک طرف جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن ہنوز جاری ہے۔ وہیں گذشتہ دنوں اترپردیش پولیس نے کانگریس کے ریاستی صدر کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے خلاف کانگریسی کارکنان مختلف مقامات پر ریاست کی یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ آج رامپور میں کانگریس کے شہری صدر مامون شاہ خاں کی رہائش گاہ پر ہوا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے کانگریسی کارکنان جہاں اپنے ریاستی صدر اجئے کمار للو کی رہائی کی مانگ کر رہے تھے وہیں انہوں نے ملک کے مہاجر مزدوروں کے حق میں بھی اپنی آواز بلند کی۔

گانگریسی رہنما کی رہائی کے لیے احتجاج

اس موقع پر کانگریس کے شہری صدر مامون شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ اترپردیش حکومت سے یہ مانگ ہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو کو جلد رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی آڑ میں لوگوں کا استحصال کرنا بند کرے۔ ساتھ ہی مامون شاہ نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں ہم تمام کانگریسی کارکنان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہاجر مزدوروں کو انصاف منصوبے کے تحت 10 ہزار روپے ادا کئے جائیں اور یومیہ مزدوروں کو 6 ماہ تک 6 ہزار500 روپئے ماہانہ دیے جائیں۔

کانگریس پارٹی کے شہری نائب صدر اعجاز خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کانگریس کے کارکنان 80 دنون سے شاہراہوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں جب سے یومیہ مزدور کام بند ہو جانے کے بعد اپنے آبائی گاؤں کو واپس جا رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ کانگریس پارٹی اب تک 67 لاکھ ضرورت مندوں تک مدد پہنچا چکی ہے لیکن ریاستی حکومت مہاجر مزدوروں کے تئیں یہ خیال کرتی ہےکہ مزدور زندہ نہ رہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.