ETV Bharat / city

کانگریس لیڈر کا اجے للو کے خلاف مقدمہ

اترپردیش کانگریس داخلی تنازع کے ایک واقعہ سے نمٹ بھی نہیں پاتی ہے کہ کوئی دوسرا واقعہ سامنے آجاتا ہے۔ جمعہ کو پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے اپنے ہی پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو سے جان کا خطرہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ان کے خلاف کے ساتھ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:05 PM IST

کانگریس لیڈر کا اجے للو کے خلاف مقدمہ
کانگریس لیڈر کا اجے للو کے خلاف مقدمہ

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق سکریٹری سنیل رائے نے ریاستی صدر اجئے کمار للو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ آئی پی سی کی متعدد دفعات میں لکھنو کے حسن گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جمعہ کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں متعدد بین الاقوامی فون کے ذریعہ دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر انہوں نے اجے کمار للو کی مخالفت بند نہ کی تو سخت نتائج جھیلنے ہوں گے۔

اپنے جان کو خطرہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ رائے نے کہا کہ انہوں نے پرینکا گاندھی کو بھی ایک خط لکھ کر ان سے للو کو ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ وہ پارٹی کے مفادات کے برعکس کام کررہے ہیں۔

اجے کمار للو کے اعلی ذات سماج مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ للو کی اسی تنگ نظری کی وجہ سے پارٹی کے اعلی ذات لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھایا گیاہے۔کانگریس لیڈر نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر اجے کمار للو کو ہٹایا نہ گیا توپارٹی ریاست میں ختم ہوجائےگی۔

ان تمام کے درمیان جمعرات کو ایک میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ یوپی کانگریس صدر اجے کمار للو،میڈیا چئیرمین نسیم صدیقی نے حال ہی میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے لکھنو میں ملاقات کی ہے۔ اس نئے سیاسی پیش رفت نے اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل کانگریس کو ایک نئے بھنور میں ڈال دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.