کانگریس اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا Priyanka Gandhi Vadra نے کہا ہے کہ وہ اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کر کے وہاں عوام کے سامنے موجود چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے اور ان کی پارٹی موجودہ وقت میں ریاست میں سب سے اچھی پوزیشن Congress Is In The Best Position میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں نئی طرح کی سیاست کرکے نئی طرح سے سیاسی زمین ڈھونڈنے اور نئے چیلنجز کا سامنا مضبوطی سے کر رہی ہے اور پارٹی کا ووٹ شیئر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے لہٰذا وہ کہہ سکتے ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس اس وقت مضبوط حالت میں ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک نجی چینل کے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہے۔
تمام کارکنان کے لیے الیکشن لڑنے کے مواقع موجود ہیں اس لیے جو اچھا کام کرے گا‘ اسے ٹکٹ ملے گا کیونکہ پارٹی اس الیکشن میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار خصوصی جوش و جذبے کے ساتھ کھڑا کر رہی ہے۔
جو پارٹی میں رہتے ہوئے اچھا کام کرتا رہا ہے، وہ الیکشن لڑے اور الیکشن جیت کر ریاست میں نئی سیاست شروع کرنے کی مہم کو آگے بڑھائے۔
- مزید پڑھیں:Yogi Adityanath Controversial Statement: 'یوپی الیکشن اسّی اور بیس فیصد کے درمیان'
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ریاست کی سیاست میں تبدیلی لانا ہے، اس لیے پارٹی اتر پردیش کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
ان کے پاس تمام سیٹوں پر اچھے امیدوار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے، منفیت چھوڑ کر مثبت مسائل پر سوچے اور نئی طرز کی سیاست کرے۔
یو این آئی