ETV Bharat / city

Congress Cancels All UP Rallies: اترپردیش میں کورونا کی وجہ سے کانگریس ریلی نہیں کرے گی

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 5:20 PM IST

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری سی وینو گوپال نے پارٹی کے ریاستی انچارج اور ریاستی صدور کو خط لکھ کر اپنی ریاستوں میں کورونا کے حالات کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق انتخابی ریلی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کہا ہے۔ وہیں اترپردیش میں فی الحال 15 دنوں تک بڑی انتخابی ریلی نہ کرنے کا فیصلہ Congress Cancels All UP Rallies بھی کیا گیا ہے۔

Congress Cancels All UP Rallies Amid Covid scare
اترپردیش میں کورونا کی وجہ سے کانگریس ریلی نہیں کرے گی

کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی تیسری لہر سے شہریوں کا کوئی نقصان نہ ہو اس کے پیش نظر پارٹی نے اترپردیش میں اگلے 15 دنوں تک کوئی بڑی ریلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا Congress Cancels All UP Rallies ہے۔

کانگریس ترجمان گورو بلو نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری سی وینو گوپال نے پارٹی کے ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدور کو خط لکھ کر اپنی ریاستوں میں کورونا کے حالات کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق انتخابی ریلی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

اس سلسلے میں فی الحال 15 دنوں تک اترپردیش میں بڑی انتخابی ریلی Election Rally in Uttar Pradesh نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں کیا حالات ہوں گے اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اتراکھنڈ میں پرینکا گاندھی واڈرا کی ریلی کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات الگ الگ ہیں اور اسی حساب سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Public Rally Cancelled: کورونا نے وزیر اعظم مودی کی عوامی ریلیوں پر بریک لگایا

پنجاب اور دیگر انتخابی ریاستوں میں اترپردیش کی طرح ریلی نہ کرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وہاں سے رپورٹ مانگی گئی ہے اور کورونا کے حالات کیا ہیں اس بارے میں رپورٹ آنے کے بعد ہی ریاست کی قیادت کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.