ETV Bharat / city

للو کو جیل بھیجنے کے خلاف کانگریس وسیع مہم چلائے گی

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو غیر قانونی طریقہ سے جیل بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سیاسی بدنیتی اور غریب مخالف ذہنیت کا انکاشاف گاؤں گاؤں جاکر کرے گی۔

Congress angry over sending Lallu to jail
کانگریس چلائے گی وسیع مہم
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:53 PM IST

پارٹی کے لیڈران نے منگل کو یہاں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس مسٹر للو کو غیرقانونی طور پر جیل بھیجنے کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم چلائے گی۔ان کی ضمانت عرضی سیشن کورٹ سے خارج کردی گئی ہے لیکن پارٹی کو عدالت پر پورا یقین ہےاوراترپردیش صدر کو انصاف ملے گا۔

کانگریس قانون ساز پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ لاکھوں ضرورت مندوں تک کھانا اور راشن پہنچانے والے ،ہزاروں مزدوروں کو ان کے گھروں تک لانے والے،غریبوں مزدوروں کے مددگار اجے کمار للو کا آخرقصور کیاہے۔یہی کہ انہوں نے ضرورتمندوں کی مدد کی،مزدوروں کو راحت ملے اسلئے بسوں کا انتظام کیا۔خدمت کے جذبے سے حواس باختہ یوگی حکومت نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ذاتی سکریٹری سندیپ سنگھ اور 90 کانگریس قائدین پر جعلی مقدمات درج کرائے ہیں۔فرضی مقدمے اور جیل کی سلاخیں خدمت کے جذبے کو روک نہیں پائیں گی۔

کانگریس سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے ممبر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ اب تک پوری ریاست میں 90 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک کانگریس پارٹی نے راشن اور کھانا پہنچایا ہے۔ 10 لاکھ مہاجر مزدوروں کی مدد کی۔22 اضلاع میں ساجھی کچن چلایا گیا۔40ہائی وے اسٹال لگاکر ناشتہ،کھانا تقسیم کیا گیا۔یہ سب ریاستی صدر مسٹر للو کی قیادت میں ہوا۔کانگریس کارکنا ن آج پھر خدمت کا عزم کر رہے ہیں کہ بی جے پی حکومت کے جبر سے جھکیں گے نہیں، خدمت کا کام اور جی جان سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پنجاب حکومت نے 34کروڑ روپے مزدوروں کو ٹکٹ کے لیے دیا۔ 54کروڑ مہاراشٹر حکومت نے دیا۔5کروڑ راجستھان حکومت نے اکیلے یوپی کے مزدوروں کے ٹکٹ کے لئے خرچ کیا۔کل ہی محترمہ واڈرا نے 16سو مزدوروں کو ٹرین سے گورکھپور وزیر اعلیٰ کے علاقہ میں روانہ کیا ہے۔

مسٹر صدیقی نے کہا،’’ہمیں ملک کی عدلیہ پر بھروسہ ہے۔مزدوروں غریبوں اور ضرورت مندوں کے ساتھی للو جی کو انصاف ضرور ملے گا۔

سابق وزیر صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان روزانہ سوشل ڈسٹنسنگ اور وبا میں نافذ قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔اپنے سبھی سیاسی پروگرام کرتے ہیں۔لیکن ایک بھی بی جے پی لیڈر غریب کی خدمت کرتے ہوئے نہیں دکھا۔ریاست کے وزیراعلیٰ اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں مصروف ہیں۔نائب وزیراعلیٰ پتنگ بازی میں لگے ہیں۔

ریاستی نائب صدر ویریندر چودھری نے کہا کہ غریب مزدور مخالف یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نہیں چاہتی کہ مزدوروں کو راحت ملے، لیکن ہمارامدد کا ہاتھ کمزور نہیں ہاگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.