ETV Bharat / city

نوئیڈا: زرعی بلز کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ملک بھر میں متنازعہ زرعی بلز کے خلاف کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کو اپوزیشن کی جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔

Congress also took to the streets in support of the farmers
نوئیڈا: زرعی بلز کے خلاف کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 6:11 PM IST

پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلز کی شدید مخالفت کے باوجود مودی حکومت نے بلز کو منظور کروالیا جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں کسان بلز کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

نوئیڈا: زرعی بلز کے خلاف کانگریس کا احتجاج

نوئیڈا میں کانگریس پارٹی نے بل کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کسانوں کی تائید میں مشعل جلاکر مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ سیکٹر 15 نیا بانس کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی کوآرڈینیٹر کے دفتر پر کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Congress also took to the streets in support of the farmers
نوئیڈا: زرعی بلز کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے مطابق راجیہ سبھا میں ووٹنگ کے بغیر بل کو پاس کرالیا گیا جو حکومت کی ناکامیوں اور آمریت کو اجاگر کرتا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بل کو زبردستی کسانوں پر تھوپا جا رہا ہے جس سے کسان اپنے کھیتوں میں مزدور بن کر رہ جائیں گے۔

کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین نے متنازعہ بل کو جلدازجلد واپس لیتے ہوئے کسانوں کو راحت پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پرشوتم ناگر،رضوان چودھری، لیاقت چودھری، للت اوانا، گوتم اوانا، دانش سیفی اور ڈاکٹر سیما و دیگر کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.