ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ گزشتہ 16 مئی تک 1117 افراد کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے میڈیکل کالج پریاگ راج بھیجا گیا تھا جس میں 885 نمونہ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور 232 نمونہ کی جانچ التوا میں ہے۔
اس طرح ضلع میں کل 37 پازیٹیو کیسز پائے گئے جس میں 11 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایک شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔
ضلع میں ابھی تک 25 کیس پازیٹیو ہے جس میں 4 پازیٹیو کا کوٹوا و 3 کا ایس آر این پریاگ راج میں علاج چل رہا ہے جبکہ 18 پازیٹیو کا علاج گائے گھاٹ واقع ٹراما سینٹر میں کیا جائے گا۔
16مئی کو موصول جانچ رپورٹ میں 19 مہاجر مزدوروں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس میں ایک ضلع امیٹھی کا تھا اس کو علاج کے لیے امیٹھی بھیجا گیا ہے۔