ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں کے 202 ویں یوم فتح اور بہادری ’وجئے شوریہ دوس‘ کے موقع پر بھیم آرمی کی جانب سے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی پر تاریخی، سماجی رشتہ اور موجودہ حالات میں سماجی تبدیلی میں انکی انفرادیت کے موضوع پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
سیمنار میں شریک تمام مقررین نے ہر طبقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان تمام طبقات کو متحد ہوکر ایک ساتھ تحریک چلائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی حکومت میں وزیر رہے دیدو پرساد نے بھی ان طبقات کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل سے لوگوں کا ذہن ہٹانے کے لیے این آر سی اور سی اے اے جیسے معاملات لائے جا رہے ہیں.
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی لڑائی خود اکیلے نہ لڑیں وہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے ساتھ لڑائی لڑیں تبھی ان کے مسائل حل ہوں گے.