ETV Bharat / city

نند بابا مندرمیں نماز پڑھنے کا مکمل سچ؟ - نند بابا مندرمیں نماز پڑھنے کا مکمل سچ

متھرا کے نند گاؤں کی معروف نند بابا مندر میں فیصل خان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ سماج میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے مندر کے صحن میں پوجا اور نماز پڑھ کر محبت کا پیغام دیا، لیکن ان کی یہ سعی ہندو سخت گیر تنظیمیوں کو گراں گزر رہی ہے، فیصل خان کو آج دہلی کے اوکھلا سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

complete truth of praying in nand baba temple in mathura
نند بابا مندرمیں نماز پڑھنے کا مکمل سچ؟
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 11:03 PM IST

متھرا کے نند گاؤں کی معروف 'نند بابا مندر' میں گزشتہ 29 اکتوبر کو دو لوگوں کی صحن میں نماز ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

نند بابا مندرمیں نماز پڑھنے کا مکمل سچ؟

ویڈیو میں گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار فیصل خان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ سماج میں بھائی چارے کی مثال پیش کرنے کے لیے مندر کے صحن میں پوجا اور نماز پڑھ کر محبت کا پیغام بھی دیا۔مندر میں موجود دوسرے لوگوں نے فیصل خان اور انکے ساتھیوں کے اس عمل سے خوشی کا اظہار کیا اور انھیں دوپہر کے کھانے پر بھی مدعو کیا۔

نند بابا مندر میں بھائی چارے کی مثال پیش کرنے سے دائیں باز کی سخت گیر تنظیموں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل اور انکے ساتھیوں پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مندر انتظامیہ کے ذمہ دار گوسوامی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مندر کے صحن میں نماز ادا کی گئی ہے یا صرف فوٹو گرافی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فیصل خان اپنے تین دوستوں محمد چاند، نیلیش گپتا اور آلوک کے ساتھ سماج میں پیار و محبت کا پیغام عام کرنے کی غرض سے ملک کی مختلف مساجد اور مندروں میں جا کر گنگا جمنی تہذیب کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان لوگوں نے اب تک کئی تاریخی مندروں کا دورہ کیا ہے اور وہاں آپسی بھائی چارہ اور نفرت انگیز مہم کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں لیکن ان کی یہ سعی ان تنظیمیوں کو گراں گزر رہی ہے جو سماجی تانے بانے کو بکھیرنا چاہ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.