ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کسان پی جی کالج کے سینٹر برائے تاریخی علوم نے صفائی مہم کے حوالے سے کالج میں ایک انوکھی پہل کی ہے۔
اس کے تحت صفائی سروے کے لئے کالج کے مختلف شعبووں و کالج کی بیرونی حصے کی صفائی کا معائنہ کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
بعدازاں صفائی سے متعلق سیمینار اور رنگولی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں کالج کے شعبہ فزکس کو پہلا، شعبہ نباتات کو دوسرا، کتب خانہ (لائبریری) تیسرا، کیمسٹری کوچوتھا، جماعت بی ایڈ کو پانچواں اور قدیم تاریخ کو چھٹا مقام حاصل ہوا۔
اسی طرح 25 شعبے کی گریڈنگ کرائی گئی جس میں 5 شعبہ بند پاۓ گئے، جس کے بعد صفائی کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی میجر ڈاکٹر ایس پی سنگھ سیکرٹری کسان پی جی کالج نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے سلسلے میں اتر پردیش اور شمالی بھارت کو جنوبی ہند کے لوگوں سے سبق سیکھنا چاہئے، کیونکہ جنوب کے لوگ صفائی میں ہم سب کے لئے مثال ہیں، صفائی کو ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بنانا چاہئے۔
بطور مہمان اسپیکر پروفیسر راجیشور سنگھ شریواستو اور شعبہ بی ایڈ کے انچارج اوم پرکاش سونی، پی جی کالج آف ویمن کے شعبہ نباتات کے انچارج ڈاکٹر یو پی سنگھ نے بھی خطاب فرمایا۔
مزید پڑھیں: 'بہار میں این پی آر کا عمل شرع ہوگا'
اس موقع پر کالج کے صدر مدرس ایس کے ترپاٹھی، چیف پراکٹر ڈاکٹر محمد عثمان، آشوتوش شکلا اور دیگر شعبوں کے ایسوسی ایٹ انچارج پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر موجود تھے۔