ETV Bharat / city

بہرائچ: دو گروہوں میں مارپیٹ، ایک کی موت، 15 زخمی - موت

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہردی علاقے میں بدھ کو دو گروپز میں ہوئی پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے۔

بہرائچ: دو گروہوں میں مارپیٹ، ایک کی موت، 15زخمی

author img

By

Published : May 20, 2020, 6:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہردی علاقے میں بدھ کو دو گروپز میں ہوئی پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے۔

بہرائچ پولیس کے مطابق ہردی علاقے کے بالا سرائے شکلاپوروا گاؤں میں رام تیرتھ مشرا نے اپنی زمین میں مٹی گروائی تھی جس سے تھوڑی مٹی پڑوسی آسارام کی زمین پر بھی گر گئی۔ آشارام نے مٹی ہٹانے کے لئے کہا۔

صبح مٹی ہٹانے کی بات رام تیرتھ کی جانب سے کہنے پر دونوں گروپز میں تنازع ہوگیا جس میں ان کے دوست احباب اور رشتہ دار بھی شامل ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ مارپیٹ میں ایک گروپ سے سجیت، ہری اوم، ونے کمار، ساوتری دیوی، رام اویلاکھ اور رشی کمار جبکہ دوسرے فریق سے جیون لال، ارپت کمار، راہل کمار، ہری نرائن، ستیم، مادھری اور آشارام سمیت 16 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

سبھی زخمیوں کو ہردی پولیس نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مہسی میں داخل کرایا جہاں تین لوگوں کی حالت نازک ہوتے دیکھ انہیں بہرائچ میڈیکل کالج بہرائچ ریفر کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں آشارام کی حالت میں بہتری نہ ہونے پر انہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ گاؤں باشندہ ونے کمار کی تحریر پر اجے کمار سمیت دس اور رام تیرتھ مشرا کی تحریر پر چار افراد کے خلاف مارپیٹ سمیت دیگر دفعات میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

گاؤں میں سیکورٹی کے پیش نظر کثیر تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.