ETV Bharat / city

امروہہ: وائرل ویڈیو میں شراب بناتے نظر آئے بچے - اس کے باوجود کھادر

امروہہ ضلع کے گجرولہ تھانہ کے کھادر علاقے میں نابالغ بچوں کے شراب بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیتی نے اس پورے معاملہ کی تفتیش کی بات کہی ہے۔

Children making liquor
شراب
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 12:56 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولا پولیس اسٹیشن علاقے کے کھادر میں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی شراب کا کاروبار سالوں سے ہوتا رہا ہے۔ یہاں متعدد علاقوں میں شراب غیرقانونی طور پر آگ سے بنائی جاتی ہے اور دور دراز علاقوں میں کچی شراب بنا کر سپلائی کی جاتی ہے۔

شراب

بلیند شہر میں کچی شراب سے ہوئی واردات کے بعد امروہہ انتظامیہ نے بھی غیر قانونی شراب کا کام کرنے والوں پر کارروائی کی ہے، لیکن اس کے باوجود کھادر کے علاقے میں لوگ غیر قانونی شراب بنانے میں مصروف ہیں۔

اس کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں شراب کی بھٹی کے قریب بیٹھے معصوم شراب بناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برفباری کے دوران پرندوں کے پالنہار

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امروہہ کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیتی نے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ اس پورے معاملے میں کارروائی کرنے کی بات کہی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اور محکمہ ابکاری کی ٹیم مشترکہ مہم چلا کر غیر قانونی شراب بنانے والوں پر کارروائی کو انجام دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.