ETV Bharat / city

اعظم خان کے بیٹے سے تنخواہ کی رقم وصول کرانے کا حکم جاری - غلط جانکاری

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم سے رکن اسمبلی کے طور پر لی گئی تنخواہ اور الاؤنس وصولنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Azam Khan
اعظم خان
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 5:56 PM IST

اتر پردیش حکومت کے چیف اکاؤنٹس آفیسر انوج کمار نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم سے رکن اسمبلی کے طور پر لی گئی تنخواہ اور الاؤنس وصولنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکام نے عبد اللہ کو نوٹس جاری کر 65 لاکھ روپے جمع کرنے کو کہا ہے۔

تنخواہ وصولنے کا حکم

عبد اللہ اعظم 2017 کے اسمبلی انتخاب میں سوار سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت عبد اللہ نے عمر کے تعلق سے غلط جانکاری دی تھی۔ اس پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر 2019 کو عبد اللہ اعظم کی رکنیت منسوخ کر دی۔ اسمبلی سیکریٹیریٹ نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سوار سیٹ کو خالی (ویکینٹ) قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت نے ملک بھر کے کسانوں کو بحران میں ڈال دیا'

Salary Return
تنخواہ وصولنے کا حکم

اس معاملے کے بعد بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے اسمبلی کے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا تھا کہ عبداللہ اعظم کو رکن اسمبلی کے طور پر دی گئی تنخواہ اور الاؤنس کو سود سمیت واپس لیا جائے۔ اس شکایت کے بعد گزستہ دو دسمبر 2020 کو اترپردیش حکومت کے چیف اکاؤنٹس آفیسر انوج کمار نے عبداللہ اعظم کو نوٹس جاری کیا۔

Salary Return
تنخواہ وصولنے کا حکم

نوٹس میں لکھا ہے عبداللہ اعظم نے 14 مارچ 2017 سے 16 دسمبر 2019 تک تنخواہ اور الاؤنس حاصل کیے ہیں، اس کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔ انتظامیہ نے عبداللہ اعظم کو رقم جمع کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ اگر تین ماہ میں مجموعی رقم جمع نہیں کی گئی تو اس پر سود بھی وصول کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.