دونوں افسران کی مدت کے دوران یو پی پی سی ایل میں تعینات ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کے پیسوں کو غیر قانونی طور پر دیوان ہاؤسنگ فینانس کمپنی میں سرمایہ کاری میں لگایا گیا تھا، جس کے بعد ملازمین کے مستقبل فنڈ کا پیسہ ڈوبا مانا جا رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اتر پردیش پاور کارپوریشن لیمیٹیڈ کے ملازمین کے ہزاروں کروڑ روپے کو غیر قانونی طور پر سرمایہ کاری میں لگا دیا گیا تھا، معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد ریاست کے موجودہ وزیر اعلی یوگی آدتیناتھ نے اتر پردیش کی اکنامک کرائم برانچ کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
اکنامک کرائم برانچ نے معاملے کی تحقیقات کے دوران ایم ڈی اے پی مشرا اور سکریٹری خزانہ سدھانشو دویدی کو گرفتار بھی کیا تھا، وہیں ای ڈبلیو کی تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا تھا کہ یو پی پی ایس ایل میں تعینات ملازمین کے پی ایف کے پیسوں کو ڈي ایچ ایل ایف میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہت سے جعلی فارم بھی بنائے گئے تھے، اور اس کی مدد سے بلیک منی کو سفید کیا گیا، لیکن اب اس معاملے کی تحقیقات سی بی آٗی کررہی ہے۔