ETV Bharat / city

یوپی حکومت اپوزیشن رہنماؤں پر درج مقدمات بھی واپس لے : مایاوتی

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے میعاد کار میں سال 2013 میں ہوئے مظفر نگر فسادات میں بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی سمیت کئی لیڈروں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کے لئے ریاستی حکومت نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

Mayawati
مایاوتی
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 4:00 PM IST

اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بی جے پی رہنماؤں پر درج مقدمات کو واپس لیئے جانے پر سیاسی بدلے کے جذبے سے درج کئے گئے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات کو بھی واپس لینے کا مایاوتی نے مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں لکھا 'بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ یوپی میں بی جے پی کے افراد پر'سیاسی دشمنی' میں درج مقدمے واپس ہونے کے ساتھ ہی سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے افراد پر بھی ایسے درج مقدمے بھی ضرور واپس ہونے چاہئے'۔

  • यू.पी. में बीजेपी के लोगों के ऊपर ’’राजनैतिक द्वेष’’ की भावना से दर्ज मुकदमे वापिस होने के साथ ही, सभी विपक्षी पार्टियो के लोगों पर भी ऐसे दर्ज मुकदमे भी जरूर वापिस होने चाहिए। बी.एस.पी की यह माँग।

    — Mayawati (@Mayawati) December 25, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ ریاست کی اس وقت کی سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے میعاد کار میں سال 2013 میں ہوئے مظفر نگر فسادات میں بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی سمیت کئی لیڈروں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کے لئے ریاستی حکومت نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

یہ عرضی ریاستی حکومت کے سرکاری وکیل راجیو شرما نے مظفر نگر کی اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج(اے ڈی جے)عدالت میں دی ہے۔ مظفر نگر فسادات میں کئی بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمے درج کئے گئے تھے۔

کوال گاؤں کے واقعہ کے بعد ستمبر 2013 میں مظفر نگر نگلا مندور میں منعقد مہا پنچایت میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں بی جے پی کے کئی لیڈرو ں کے خلاف بغیر اجازت کے مہاپنچایت کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت کئی دفعات میں سکھیڑا تھانے کے اس وقت کے انچارج چرن سنگھ یادو نے سات ستمبر 2013 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

سکھیڑا میں درج مقدموں میں سردھنہ(میرٹھ) سے رکن اسمبلی سنگیت سوم، شاملی سے رکن اسمبلی شریش رانا اور مظفر نگر صدر سے رکن اسمبلی کپل دیو اگروال کے علاوہ ہندووادی لیڈر سادھوی پراچی کا بھی نام اس میں شامل ہے۔ مقدمہ واپسی کی عرضی پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔عرضی پر ابھی سماعت ہونی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.