ETV Bharat / city

کورونا وائرس: غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ - کورونا اسپتال میں داخل

کورونا وائرس جانچ کے وقت فرضی نام اور پتہ درج کرانے والے 32افراد کے خلاف ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 4:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں کورونا جانچ کے دوران 32افراد نے فرضی نام، پتہ اور موبائل نمبر درج کرایا تھا اور اب ان کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ غلط اطلاع فراہم کرنے کی پاداش میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔ سبھی افراد کے خلاف پیر کو ایف آئی آر درج کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ پیر کو ضلع میں 149افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس میں سے 32لوگ ایسے ہیں جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے مگر ان لوگوں نے جو پتہ اور موبائل نمبر جانچ کے وقت نوٹ کرایا ہے وہ غلط ہے۔ درج کیے گئے پتہ اور موبائل نمبر پر رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ فرضی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل دیر شام ہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک خط لکھ کر 32ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا گیا ہے۔

سپرانٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار کے حکم پر پیر کی دیر رات ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کی بنیاد پر 32افراد کے خلاف ضلع کے کوتوالی اور لائن بازار تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ سپرانٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے کہا کہ 32پازیٹیو مریضوں کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ان افراد کو جلد گرفتار کر کے کورونا اسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا تو یہ لوگ اپنے آس پاس کے کئی افراد کو کورونا وارئرس سے متاثر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.