ETV Bharat / city

Ram Nagar Constituency in UP: رام نگر اسمبلی نشست کا امیدوار سماجوادی پارٹی کی قسمت کا کرے گا فیصلہ - رام نگر اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار

اترپردیش کا بارہ بنکی ضلع سماج وادی پارٹی Samajwadi Party in Barahbanki کا قلعہ مانا جاتا رہا ہے، اسمبلی انتخاب UP Assembly Election 2022 میں رام نگر اسمبلی حلقہ Ramnagar Assembly constituency سے دو مضبوط پارٹی کے کارکن امیدوار کے دعوے دار ہیں۔ ایک طرف سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ گوپ اور دوسری طرف راکیش ورما کام نام سامنے ہیں۔ ان میں کسی ایک کا ٹکٹ کٹنے سے سماجوادی پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Ram Nagar Contituency
Ram Nagar Contituency
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 1:31 PM IST

Updated : Dec 13, 2021, 3:55 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے انتخابی ماحول میں سماجوادی پارٹی کے پروگرام میں جمع ہورہی جمع غفیر سے بھلے ہی اس کے حامی سماجوادی پارٹی Samajwadi Party کو مضبوط مان رہے ہوں لیکن بارہ بنکی ضلع میں ایس پی کی کامیابی کا فیصلہ یہاں کے رام نگر اسمبلی نشست Ramnagar Assembly constituency کے امیدوار کے اعلان کے ساتھ ہوگا۔ یہاں سے سماجوادی پارٹی کے دو قداور رہنما دعوےدار ہیں، ان میں سے کسی ایک کا ٹکٹ کٹنے سے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیے

واضح ہو کہ بارہ بنکی ضلع کی رامنگر اسمبلی Ramnagar Assembly constituency نشست پر سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ گوپ Arvind Kumar Singh Gop اور راکیش ورما Rakesh Varma دعوے دار ہیں۔ دونوں رہنما رامنگر حلقے میں اپنی طاقت جھونک رہے ہیں۔ دونوں نے ہی یہاں سے ٹکٹ کو اپنا پریسٹیج ایشو بنا لیا ہے، اروند سنگھ گوپ کی بات کریں تو 2012 کا انتخاب ضلع میں سماجوادی پارٹی نے ان کی ہی قیادت میں لڑا تھا اور ضلع کی 6 کی 6 نشست پر ایس پی کامیاب ہوئی تھی۔ اس وقت اروند سنگھ گوپ رامنگر سے ہی رکن اسمبلی تھے، 2017 میں جب وہ اپوزیشن میں آئے تو ضلع کے ساتھ ریاستی سطح پر وہ حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہے. وو عوام میں خاصہ مقبول ہیں۔

دوسری جانب راکیش ورما کا سب سے مضبوط پہلو ان کا مرحوم بینی پرساد ورما کا وارث ہونا ہے، 2020 میں بینی پرساد ورما کے انتقال کے بعد ان کی ذات کے لوگوں کو ان سے خاص ہمدردی ہے۔ راکیش کی وجہ سے سماجوادی پارٹی ضلع میں اپنے پرانے اکویشن میں لوٹ آئے گی۔ ان میں سے اگر کسی ایک کا ٹکٹ کٹتا ہے تو سماجوادی پارٹی کے لئے راہ آسان نہیں رہے گی۔

مزید پڑھیں:

واضح ہو کہ بارہ بنکی ضلع ہمیشہ سے سماجوادی پارٹی کا قلعہ رہا ہے، یہ قلعہ دیگر پسماندہ ذات اور مسلمانوں کے ستون پر ہی کھڑا رہا ہے لیکن 2014 کے بعد سے یہ قلعہ مسلسل کمزور ہورہا ہے۔

اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سماجوادی پارٹی اپنے اس قلعہ کو محفوظ رکھنے کے لئے ان دونوں رہنماؤں کا سیٹلمینٹ کس طرح کرتی ہے۔

Last Updated : Dec 13, 2021, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.