رامپور اسمبلی حلقہ میں 21 اکتوبر 2 لاکھ 87 ہزار 919 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جس کے لیے 163 پولنگ اسٹیشنوں پر 428 بوتھ بنائے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں رامپور کی سبزی منڈی میں پولنگ پارٹیوں کو تیار کرکے پولنگ بوتھوں پر روانہ کیا گیا۔
پرامن انتخاب کے لیے رامپور اسمبلی حلقہ کو چھ زون اور 33 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
رامپور کی سبزی منڈی میں صبح سے ہی اپنی ڈیوٹی حاصل کرنے کے لیے پولنگ پارٹیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
یہاں سے پولنگ بوتھوں پر تعینات ہونے کے لیے پولنگ پارٹیوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرکے پولنگ اسٹیشنوں پر جانا شروع کر دیا ہے۔
428 پولنگ پارٹیاں آج یہاں سے روانہ ہو رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیدا نہ ہو اس کے لیے یہاں ٹریننگ بھی دی گئی۔
21 اکتوبر کو یہاں ضمنی انتخاب کا عمل مکمل ہو جائے گا جبکہ 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی نتائج بھی برآمد ہو جائیں گے۔