ETV Bharat / city

'منور رانا کے بچوں نے انہیں برباد اور بدنام کردیا' - منور رانا کے بچوں نے اسے برباد اور بدنام

منور رانا کے بھائی شکیل رانا نے ان کے گھر پر پولیس کی کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'منور رانا کے بچوں نے انہیں برباد اور بدنام کردیا ہے، انہوں نے تبریز رانا کو لینڈ مافیا قرار دیا۔'

brother-of-munawwar-rana-alleged-on-his-nephew-tabrez-rana
'منور رانا کے بچوں نے انہیں برباد اور بدنام کردیا ہے'
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:47 PM IST

Updated : Jul 2, 2021, 8:54 PM IST

اردو کے مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا پر رائے بریلی کے شہر کوتوالی میں ہوئی فائرنگ کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے تبریز کو اس واقعہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا ہے۔

دوسری طرف جن کے خلاف تبریز نے مقدمہ درج کیا ان کے ایک چچا نے بھی پورے معاملے کے پیچھے تبریز کا ہاتھ ہونے کی بات کہی ہے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ گذشتہ 28 جون کو تبریز رانا ولد نے رائے بریلی کے شہر کوتوالی میں خود پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تحریر میں اس نے بتایا ہے کہ وہ تریپولا چوراہا کے قریب دوران موٹر سائیکل سوار نوجوانوں ان کے کار پر فائرنگ کردی۔

تبریز کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی لائسنس شدہ بندوق لے کر نیچے اترا تو شرپسند موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں شرپسندوں نے اپنے چہروں کو ڈھانپ رکھا تھا۔ معاملے کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

اسی درمیان تبریز نے اپنے چچا اور اس کے بیٹوں کے ساتھ جائیداد پر جاری تنازع میں ان کے خلاف شکایت درج کروائی۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش شروع کردی۔ تحقیقات میں پولیس کا پتہ چلا کہ تبریز رانا نے خود اپنے اوپر فائرنگ کروائی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور لواحقین سے پوچھ گچھ میں معاملہ نے نیا رخ اختیار کیا اور شبہ تبریز ہی پر کیا جانے لگا۔ پولیس نے واقعہ کو انجام دینے والے دو شرپسندوں اور دو سازشی افراد کو گرفتار کیا اور ان سے غیر قانونی اسلحہ اور بائیکس برآمد کیں۔ پولیس نے مقدمے کی سازش کے لیے تبریز کی تلاش شروع کردی۔

دوسری طرف جب تبریز کے چچا شکیل رانا سے بات کی گئی، تو انہوں نے بتایا کہ تبریز نے آبائی املاک کے لالچ میں پراپرٹی بیچنا شروع کردی، تب ہم نے احتجاج کیا۔ اسی لیے اس نے یہ سازش رچی کہ ہمیں راستے سے ہٹادیں۔ تاکہ ہم سب جیل جائیں اور وہ جائیداد بیچ سکیں۔

یہ بھی کہا کہ تبریز بیکار ہے۔ وہ لینڈ مافیا بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منور رانا کے بچوں نے اسے برباد اور بدنام کیا ہے۔

Last Updated : Jul 2, 2021, 8:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.