ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو شراب کے نشے میں ہلاک کر ڈالا۔
گذشتہ روز ہردوئی کے ٹاڈییاوا کے رہنے والے دو بھا ئیوں کے ما بین ہلکی سی نوک جھونک ہوئی، جب بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو شراب پی کر گاڑی چلانے سے منع کیا، تو چھوٹے بھائی نے غصہ میں آکر اپنے ہی بڑے بھائی کو ہلاک کر دیا۔
معاملہ تھانہ ٹاڈییاواں کے جگنیخرد گاؤں کا ہے، جہاں چھوٹا بھائی نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہا تھا، نشے میں دھت ہونے کی وجہ سےگاڑی گاؤں والوں پر چڑھتے چڑھتے بچی۔
اس بات کی شکایت گاؤں والوں نے انوراگ کے بڑے بھائی ستیندر سے کی، جس کے بعد ستیندر نے انوراگ کو سمجھایا کہ آگے سے کبھی بھی شراب پی کر گاڑی نہ چلائے، لیکن یہ بات انوراگ کو ناگوار گزری اور پھر دونوں میں تیکھی نوک جھوک شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے ما بین پہلے سے ہی کچھ آپسی تکرار چل رہی تھی، جسکی وجہ سے چھوٹے بھائی بڑے بھائی کی اس نصیحت کو ماننے کے بجائے اس پر حملہ آور ہوگیا۔
انوراگ نے پہلے اپنے بڑے بھائی ستیندر سے بدتمیزی کی، اور پھر دونوں کے بیچ بات اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ انوراگ نے اپنے بڑے بھائی ستیندر کو پہلے ڈنڈے سے اور پتھر سے پیٹ کر زخمی کر ڈالا، اور پھر اپنے بڑے بھائی ستیندر کے پیٹ میں گھر میں رکھا ہوا بھالا گھسا دیا، جس کے بعد ستیندر کی تڑپ کر موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے لعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہے جسکی تلاشی چل رہی ہے۔