واضح رہے کہ 31 مارچ 2020 کو شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے صدر اور متعدد اراکین کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں اپریل میں دونوں بورڈ کو نئے چیئرمین اور ممبران مل جائیں گے کیوں کہ 31 مارچ کے بعد ان کے انتخابات کی مہم شروع ہو جائے گی۔
موجودہ وقت میں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اور سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی ہیں۔
محسن رضا نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں بورڈوں میں ایماندار لوگ منتخب ہوکر آئیں اور وہ سبھی کا کام پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ کریں تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت کی پالیسی ہے کہ "سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس" اسی کے تحت ہم کام کر رہے ہیں۔