ETV Bharat / city

مسجد میں خون عطیہ کیمپ - انسانیت ویلفیئر سوسائٹی

لکھنؤ میں انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ٹیلے والی مسجد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

blood-donation-camp-organized-in-mosque-in-lucknow
مسجد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:22 AM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام ٹیلے والی مسجد میں کیا گیا جس میں مدرسہ طلبا کے ساتھ دیگر لوگوں نے خون عطیہ کر کے لوگوں کی جان بچانے کا بھی عزم کیا گیا۔

مسجد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران رام نواس نے کہا کہ 'میں پانچویں بار خون کا عطیہ کر رہا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ اس نیک مقصد میں شامل ہوں۔ بلڈ ڈونیشن سے جسم میں کمزوری نہیں آتی ہے۔'

انیس احمد نے کہا کہ ہمارے خون دینے سے اگر کسی کی زندگی بچ جاتی ہے تو ہمارے لئے یہ باعث فخر ہے اور ہمارے جسم میں دوبارہ خون بن جائے گا لیکن اس سے کسی کی زندگی بچ جائے گی۔

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی ( کے جی ایم یو) کی ڈاکٹر برجیش کمار نے بات چیت کے دوران بتایا کہ خون کا عطیہ کرنے سے جسم میں کمزوری نہیں آتی اور نہ ہی خون دینے والا بیمار ہوتا ہے بلکہ یہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ جسم میں تازہ خون بنتا ہے اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، ایک ڈونیٹر سے محض 200 ایم ایل ہی خون لیا جاتا ہے، جو تین چار دنوں کے بعد اس کے جسم میں دوبارہ بن جاتا ہے۔

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قدرت خان نے کہا کہ بھارت میں شاید ایسا دوسری مرتبہ ہو رہا ہے، جب کسی مسجد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ یہاں پر مدارس کے طلبا کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کسی کی زندگی بچانے کے لیے خون عطیہ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.