تفصیلات کے مطابق سرسا بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر محمد فاروق جو کہ سوسہ کے ساتھ ہریانہ کا بھی چارج سنبھال ہوئے تھے، اپنے گھر کی سیڑھیوں پر چلتے وقت اچانک دل کا دورہ پڑگیا، جس کے بعد وہ سیڑھیوں سے نیچے گر گئے۔
بتایا گیا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت افسر اپنے گھر پر تھے، دل کا دورہ پڑنے کے فوری بعد ان کے ڈرائیور نے انہیں ضلع ہسپتال داخل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دیا۔
بلاک ڈویلپمنٹ افسر محمد فاروق ،پیلی بھیت، ضلع کے رہنے والے تھے اور چھٹیوں کے بعد ہردوئ لوٹے تھے، اور جمعرات کی صبح جب وہ سیڑھی پر چڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کو دل کا دورہ پڑ گیا، جب تک انھیں ہسپتال لایا جاتا تب تک وہ ہلاک ہو چکے تھے۔
ان کی موت سے افراد خاندان غم اور صدمے میں ڈوب گئے ہیں۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔